Sunday, May 5, 2024

بلوچستان میں نئے حکومت مخالف اتحاد کیلئے رابطے تیز

بلوچستان میں نئے حکومت مخالف اتحاد کیلئے رابطے تیز
June 23, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں نئے حکومت مخالف اتحاد کیلئے رابطے تیز ہو گئے۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان صوبے میں نئی حکومت کے قیام کے خواہش مند ہیں۔  ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کو بھی منانے میں کامیاب ہو گئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین سے بھی رابطے کرنا شروع کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نئے اتحاد کو بلوچستان میں کامیابی کیلئے مذید 10 ارکان کی حمایت درکار ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت نئے اتحاد کا 23 ارکان کی حمایت کا دعوی ہے۔ بلوچستان میں نئی حکومت کیلئے 33 ارکان کی حمایت درکار ہوگی ۔