Friday, March 29, 2024

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 18 فروری سے شروع ہونگے

بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 18 فروری سے شروع ہونگے
January 29, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ  امتحانات صوبے بھر میں  18 فروری سے شروع ہوں گے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق صوبہ بھر میں  400 امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ چیئرمین میٹرک بورڈ  پروفیسر محمد یوسف بلوچ کے مطابق  1100 سپروائزری اسٹاف تعینات کیا جائے گاجب کہ  صوبائی دار الحکومت کوئتہ میں  54  امتحانی مراکز  بنیں گے ،   انسپکٹر وڈسٹرکٹ لیول کے علاوہ سیکرٹری تعلیم کی مانٹرنگ ٹیمیں بھی ہونگی ۔ محمد یوسف بلوچ کے مطابق یکم فروری تک  رول نمبر سلپس تمام اسکولوں میں بھجوا دی جائیں گی جب کہ نقل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔