Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برف باری
December 9, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرماکی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہو گیا۔ شہری موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق موسم نے ایک بار پھر انگڑائی لی ہے اور سرما کی پہلی برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ ہرطرف برف کے نرم سفید گالوں نے شہریوں کو گھر سے نکلنے کا موقع فراہم کیا۔ بڑی تعداد میں شہری موسم کی اس نئی تبدیلی کو انجوائے کرتے رہے۔ نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ چمن ،قلعہ عبداللہ ،قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جانے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق کوئٹہ سے بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز تک بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔