Monday, May 13, 2024

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری 13اور14 نومبر تک متوقع

بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری 13اور14 نومبر تک متوقع
November 11, 2020

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری 13او ر14نومبر کو متوقع ہے ،  محکمہ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ سمیت چار اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

محکمہ صحت کی جانب سے زیارت، قلعہ عبداللہ، ژوب میں 13اور 14نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ،  بارش اور برف باری کے باعث  سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا ۔

پی ایم ڈی اے کی جانب سے  سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے  کی ہدایت کی گئی ۔