Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
October 23, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں مستونگ کے علاقے روشی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ میں نو کلاشنکوف، بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمعہ دو گولے شامل ہیں۔