Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان میں مردوں اور خواتین کے سپورٹس مقابلے جاری

بلوچستان میں مردوں اور خواتین کے سپورٹس مقابلے جاری
March 25, 2015
کوئٹہ (92نیوز)بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں۔ بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے خواتین کھیلوں کے مقابلوں میں ہاکی کا فائنل گرلز کالج اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے مابین ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد گرلز کالج نے صفرکے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ جیت کی خوشی میں کھلاڑیوں نے موسیقی کی دھن پر رقص کرکے جیت کو منایا کا جشن بھی منایا۔ فٹبال کا فائنل بلوچستان یونیورسٹی اور سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے بیچ جو مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ لیکن  پینالٹی اسٹروکس پرسردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی نے 2کے مقابلے میں 3گولز سے جیت کر فائنل اپنے نام کر لیا ۔ خواتین کھیلوں کے مقابلے29مارچ تک جاری رہیں گے جس کے بعد بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔