Thursday, April 18, 2024

بلوچستان میں قوم کی خوشیوں پرایف سی کے دو جوان قربان

بلوچستان میں قوم کی خوشیوں پرایف سی کے دو جوان قربان
June 7, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) ہرنائی میں عید سکیورٹی پر مامور ایف سی کے جوانوں پر گشت کے دوران امن دشمنوں کے حملہ میں پاک فوج کے دو جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 23 سالہ سپاہی یارمحمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان شامل ہیں۔ یار محمد کا تعلق ضلع کچھ اور مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے، اہلکار عید سکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔