Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں قحط سالی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے 92نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا

بلوچستان میں قحط سالی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے 92نیوز کی خبر پر نوٹس لے لیا
December 9, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان میں قحط سالی کے معاملےپر 92 نیوز نے خبر نشر کی تو وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری نوٹس لے لیا اور  متاثرہ اضلاع میں فوری طور پر خوراک اور دیگر سامان کے 26ٹرک بھجوانے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان  جام محمد کمال نے 12اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز سے قحط اور خشک سالی بارے رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ چینل 92 نیوز نے خبر نشر کی تھی جس کے مطابق بلوچستان کے  12 اضلاع قحط و خشک سالی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جس کے باعث علاقہ مکین دیگر علاقوں میں ہجرت کرنے پر مجبور ہیں ۔