Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع

بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع
March 3, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن ایک اہم مسئلہ رہی ہے ۔ایک محتاط اندازے کےمطابق صوبے میں افغان مہاجرین کی تعداد تقریبا ساڑھے چار لاکھ ہے ۔جن میں سے تقریبا دو لاکھ افراد غیر رجسٹرڈ ہیں اور زیادہ تر مہاجر کیمپوں میں نہیں بلکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔ مہاجرین کو درپیش مسائل کے پیش نظر پاکستان کی وزارتِ سیفران کےتحت ان کی رجسٹریشن کاعمل شروع کر کے انھیں شناختی کارڈ کے طرز پر افغان سٹی کارڈ جاری کئے جارہے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 5 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔رجسٹریشن مراکز کےقیام کےبعد غیررجسٹرافغان مہاجرین کی بڑی تعداد ان مراکز پرپہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ ادارہ افغان ریفیوجیز کےمطابق افغان سٹی کارڈ کے بعد رہائش پذیر افغان مہاجرین شہر میں بہتر انداز میں زندگی بسر کر سکیں ۔ تاہم ان مہاجرین کواِس سال کے اخر تک اپنے ملک واپسی اختیار کرنا ہو گی۔