Thursday, May 9, 2024

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی ، سیلابی پانی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق

بلوچستان میں طوفانی بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی ، سیلابی پانی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق
August 9, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں طوفانی بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،ڈیرہ بگٹی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر دو نوجوان جاں بحق،، قلات میں چھ افراد ندی میں پھنس گئے۔

کوسٹل ہائی وے پر پل ٹوٹنے سے ٹریفک معطل ہوگئی  ۔ خضدار، جھل مگسی، کوہلو، لسبیلہ، زیارت میں شدید بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

جھل مگسی کے متعدد دیہات زیرآب آگئے ، علاقے میں  سیلابی صورتحال کے باعث مکین نقل مکانی کرنے لگے۔