Tuesday, May 14, 2024

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن اور حکومتی اتحادی متحرک

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن اور حکومتی اتحادی متحرک
February 28, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں عروج پہنچ گئی۔ اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کی جانب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں اور رابطوں میں تیزی آگئی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی متحرک کوئٹہ میں ڈھیر ے جما لئے، سردار اختر جان مینگل، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنماؤں کی زیادہ سے زیادہ سینیٹ کی سیٹیں حاصل کرنے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

سینیٹ انتخابات کو چند دن ہی باقی رہ گئے، بلوچستان میں جوڑ توڑ کے حوالے سے سیاسی گرمیاں عروج پر پہنچ گئی۔ بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بڑے اپ سیٹ کا امکان ہے۔

حکمران جماعت بی اے پی سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی رات گئے کراچی سے دوبارہ کوئٹہ پہنچے، ایک مرتبہ پر حکومتی اتحایوں کامشترکہ ملاقاتوںکا دور چلے گا۔

بی اے پی بلوچستان میں تاحال سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل نہ کرسکی تاہم بی اے پی نے اے این پی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں جمعیت علماءاسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے حکومتی ارکان سمیت سیاسی قیادت سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

سردار اختر جان مینگل کی محمود خان اچکزئی، سردار یار محمد رند، نوابزادہ گہرام بگٹی سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، سینیٹ انتخابات سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار اخترمینگل کے کہتے ہیں کہ حکومت خود اپ سیٹ ہے بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان فارمولہ طے پا گیا ہے۔

دوسری جانب بی اے پی کے اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمدرند بھی سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراضگی کااظہار کر چکے ہیں جو سینیٹ انتخابات میں حکومت کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔