Friday, May 10, 2024

بلوچستان میں سینیٹ ارکان بلا مقابلہ منتخب کرنے پر اتفاق

بلوچستان میں سینیٹ ارکان بلا مقابلہ منتخب کرنے پر اتفاق
February 21, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کیلئے بڑا بریک تھرو ہوگیا، حکمران جماعت بی اے پی اور متحدہ اپوزیشن کا سینیٹ ارکان بلامقابلہ منتخب کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

 بی اے پی کے رہنما جان محمد جمالی اور سعید ہاشمی نے جے یو آئی رہنما مولانا عبد الواسع، حاجی عین اللہ شمس اور دیگر سے ملاقات کی۔

 جے یو آئی نے ارکان کو بلامقابلہ منتخب کرنے کا فارمولا پیش کیا جس پر بی اے پی نے اتفاق کیا تاہم حتمی جواب پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔