Monday, September 16, 2024

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ، دو زخمی

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ، دو زخمی
March 31, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، سکیورٹی فورسز نے کابو، مستونگ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد ٹھکانوں  کیخلاف آپریشن کیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی شہید ہوا ، دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  کر لیا گیا ۔