Thursday, April 25, 2024

  بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر ایشیائی ترقیاتی بینک 195 ملین ڈالرکی امداد دیگا

   بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر ایشیائی ترقیاتی بینک 195 ملین ڈالرکی امداد دیگا
May 12, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بنک اور حکومت پاکستان کے ما بین بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے 195 ملین ڈالر کی امداد کے معاہدے پر دستخط کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ میں سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن محمد سلیم سیٹھی اور پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ورنر ای لی پیچ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے نائب صدر وینکا ئے یانگ بھی موجود تھے۔ بلوچستان روڈ پراجیکٹس کے تحت ژوب سے مغل کوٹ تک  79 کلومیٹر اور قلعہ سیف اللہ سے واغام تک 128 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے مختلف اہم سیکٹرز کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے کردار کو سراہا۔