Monday, May 13, 2024

بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 روز کی توسیع

بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں  15 روز کی توسیع
August 3, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز)  بلوچستان  حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں17 اگست تک سمارٹ لاک ڈاون رہے گا، شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6دن کھلی رہیں گی ،  جمعہ کے روز میڈیکل اسٹورز کے علاقے باقی دکانیں بند رہے گی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس سمیت دیگر دکانیں صبح9 بجے سے رات 11 بجے تک کھلی رہیں گی ، تنور ، ڈیری پراڈکٹس  شاپس ،میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ۔

 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کیلئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی  ،  وفاقی حکومت کے ہدایات کے مطابق تعلیمی ادارے یکم ستمبر تک بند رہے گے،  ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے وضع کردہ محکموں کے علاوہ دیگر سرکاری دفاتر بند رہے گے ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔