Tuesday, May 7, 2024

بلوچستان میں سالانہ 75 ہزار افراد ملیریا کا شکار بننے لگے‘ 21اضلاع ہائی رسک قرار

بلوچستان میں سالانہ 75 ہزار افراد ملیریا کا شکار بننے لگے‘ 21اضلاع ہائی رسک قرار
April 25, 2016
کوئٹہ (92نیوز) وزیر صحت بلوچستان رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 32 میں سے 21 اضلاع ملیریا سے متاثر ہیں جبکہ سالانہ 75 ہزار افراد اس مرض کا سالانہ شکار ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیریا بظاہر چھوٹے سے مچھر سے پھیلنے والی معمولی بیماری ہے جو مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔ بلوچستا ن صحت کے حوالے سے ویسے ہی کئی مسائل کا شکار ہے۔ اس پرصوبے میں ملیریا کی تشویش ناک صورت حال محکمہ صحت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کے 32میں سے 21ضلاع کو ملیریا کے اعتبار سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں سالانہ تقریبا 75ہزار افراد اس خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت ان اضلاع میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت کو ہنگامی طور پر صوبے کے ان اضلاع میں مناسب طبی سہولیات کی فراہمی، ملیریا سے بچاو کی ادویات‘ گندگی کے ڈھیر کی وقتاً فوقتاً صفائی، پانی کے جوہڑوں پر اسپرے ، ادویات لگی مچھر دانیوں سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی جائیں تو اس مہلک بیماری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔