Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور دیگر ممالک کا ہاتھ ہے :عبدالمالک بلوچ

بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور دیگر ممالک کا ہاتھ ہے :عبدالمالک بلوچ
May 17, 2015
لاہور(92نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے ملکر جمہوریت بچائی،بلوچستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت سمیت اور کئی ممالک کا ہاتھ ہے۔ لاہور کے ارفع کریم ٹاور میں سی پی این ای کے زیر اہتمام میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کر کے پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوریت ڈی ریل ہونے سے بچائی۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نواز شریف اور زرداری کے اتحاد سے ممکن ہوئی اور اس سے صوبوں کو فائدہ ہوا ہے۔ عبدالمالک بلو چ نے کہا کہ بلوچستان سے دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن دہشتگردی کے پیچھے بھارت سمیت اور کئی ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ، چین اقتصادی راہداری بہت بڑا چیلنج ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں پنجاب بلوچستان کی بھرپور مدد کیلئے تیار ہے۔