Thursday, March 28, 2024

بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، غار سے اسلحہ و بارود برآمد

بلوچستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، غار سے اسلحہ و بارود برآمد
January 6, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) ایف سی نے بلوچستان میں دہشت گردی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا۔  مستونگ میں غار سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ مل گیا ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن زیرحراست ملزمان کی معلومات پر کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے مستونگ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ ایف سی بلوچستان نے  خفیہ اطلاعات  پر مستونگ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

برآمد شدہ اسلحہ و بارود ایک غار میں چھپایا گیا تھا جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔

برآمد شدہ بارودی سامان میں بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود، اسنائپرز، دستی بم اور آئی ای ڈیز شامل ہیں۔