Saturday, April 20, 2024

بلوچستان میں دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے

بلوچستان میں دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کی فوری اور بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہو گئے۔ میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔