Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کر رہا ہے : عمران خان

بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کر رہا ہے : عمران خان
October 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر نواز شریف بھارت کا نام کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ ان کی ہمدردیاں سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے کہا وزیراعظم سکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ اگر بھارتی دہشت گردی کے شواہد ہیں تو وزیراعظم خاموش کیوں ہیں اور بھارت کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جب بھی حکومت کے خلاف کچھ کرنے لگتے ہیں کوئی بڑا واقعہ ہوجاتا ہے۔ سکیورٹی لیکس کرنے والوں کے نام سامنے لائے جائیں۔