Thursday, March 28, 2024

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے آپریشن شروع کر دیا، دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: میر سرفراز بگٹی

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے آپریشن شروع کر دیا، دہشت گردوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: میر سرفراز بگٹی
May 28, 2015
کوئٹہ (92نیوز) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے بلا تفریق آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب تک ایک بھی دہشت گرد زندہ ہے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آئی جی آفس میں سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی اور آئی جی پولیس محمد عملیش کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قابل مذمت اور افسوسناک ہیں۔ دہشت گرد عناصر صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں۔ بلوچستان کے لوگوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جب تک ایک بھی دہشت گرد موجود ہے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے پولیس، ایف سی اور لیویز کی مدد سے صوبے بھر میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، بلوچستان دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں یہاں ریاست کی رٹ موجود ہے، دہشت گردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔