Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے تباہی کے بعد بحالی کا کام جاری

بلوچستان میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے تباہی کے بعد بحالی کا کام جاری
January 19, 2020
 چمن (92 نیوز) بلوچستان میں حالیہ برفباری اور بارشوں سے تباہی کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب جانے والی قومی شاہراہ بھی بحال کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے، لیویز ایف سی کی جانب سے قومی شاہراہیں تو  بحال کردی گئیں تاہم مسلم باغ کے 9 دیہاتوں کا زمینی رابطہ ابھی تک منقطع ہے۔ بھاری آفات کے بعد  متاثرہ علاقوں میں اشیا خورونوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قلعہ سیف اللہ، کان مہترزئی، زیارت، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں اوربرف باری کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے  ایک بار پھر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ حالیہ طوفانی بارشوں اور برف باری سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال میں  حکومت کے ساتھ  مکمل معاونت  نہ کرنے پر وزیر اعلی جام کمال متعدد وفاقی محکموں کے ساتھ شکوہ کرتے دکھائی دیئے۔ وزیراعلی کے مطابق  این ایچ اے، سیکرٹری توانائی، این ڈی ایم اے، ایم ڈی سوئی سدرن گیس اور این ایچ اے کے اعلی حکام کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا چاہیے تھا ۔ غیر مناسب رویے پر وزیراعلی جام کمال  نے   وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔