Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان میں ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

بلوچستان میں ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ
November 16, 2018
چمن (92 نیوز) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور آئی جی ایف سی ندیم انجم نے چمن کا دورہ کیا۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے آسٹروٹرف کرکٹ گراونڈ کا افتتاح کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے کرکٹ بھی کھیلی۔ کرکٹ گراونڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب میں سکیورٹی فورسز کے افسران، قبائلی عمائدین، خواتین اور اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ ایف سی کے جوانوں نے شاندار پریڈ کی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ اب چمن سے بھی کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے  خدمات ایسے ہی پیش کرتے رہیں گے۔ صوبے میں ہر طرف امن نظر آ رہا ہے۔ بلوچستان میں امن کے لیے بڑے سیاستدانوں کی دلچسپی دیکھی ہے۔