Thursday, April 25, 2024

بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد، ن لیگی ارکان کو کالز کی رپورٹ ملی، وزیر اعظم

بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد، ن لیگی ارکان کو کالز کی رپورٹ ملی، وزیر اعظم
January 18, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ن لیگی ارکان کو کالز کی رپورٹ ملی۔
92 نیوز کے پروگرام‘‘ ہوکیا رہا ہے’’ میں عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں جانے کے لیئے ن لیگی ارکان کو کالیں آنے کی رپورٹ آئی جس کے بعد بلوچستان سےمتعلق وزیر داخلہ کو تحقیقات کا کہہ دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں تو نہیں لگتا کوئی وزیر اعلیٰ اسمبلی توڑے گا کیونکہ جو اسمبلی توڑے گا اسکی سیاست ختم ہو جائے گی۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر جولائی میں ہی ہوں گے۔
ادھر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے طاہر القادری کو اپنے ملک واپس جانے کا مشورہ بھی دے دیا۔
انٹرویو آج شام سات بجے نشر ہو گا۔