Monday, September 16, 2024

بلوچستان میں تبدیلی آگئی ، نئے چہرے ایوان کا حصہ ہوں گے

بلوچستان میں تبدیلی آگئی ، نئے چہرے ایوان کا حصہ ہوں گے
July 31, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اسمبلی میں بھی عام انتخابات کے بعد تبدیلی آئی ہے ، مختلف سیاسی جماعتوں سے کامیاب نئے چہرے موجودہ ایوان کا حصہ ہوں گے ۔ ملک بھر میں ہونےو الے انتخابات میں عوام نے تبدیلی کے نظریے کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سمیت کئی آزاد نئے امیدواروں کو چنا ، بی این پی مینگل کے احمد نواز، پی ٹی ائی کے مبین خلجی، جے ڈبلیو پی کے گہرام بگٹی سمیت 26 نئے چہروں کو منتخب کرکے اسمبلی کا حصہ بنایا۔عوام پر امید ہیں کہ نئے چہرے نئی سوچ لئے صوبے کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ نئے ارکان کو اسمبلی قوانین کو سمجھنے سمیت تمام اصول و ضوابط سیکھنے میں مشکلات کا سامنا تو کرنا پڑیگا مگر یہ نئے چہرے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر مشکل سے لڑنے کو تیار ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ صوبے کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ اسمبلی میں بار بار آنے والے منجھے ہوئے سیاست دان نئے چہروں کو بھی صوبے کی تقدیر بدلنے کا موقع دیں ۔