Saturday, May 11, 2024

بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل

بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل
May 9, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن اسمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کر دیا گیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں صبح سے 5 بجے تک مارکیٹوں کو کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ضروری اشیا کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ تاجر تنظیموں نے ایس او پیز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ دکانوں میں 4 سے زیادہ افراد نظر آئے تو مالک کیخلاف کارروائی ہوگی۔ مارکیٹوں میں رش پر گرفتاریاں کی جائیں گی۔ بلوچستان میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔