Thursday, May 9, 2024

بلوچستان میں بھی فلور ملز احتجاجاً بند، مزدور فارغ کرنیکا فیصلہ

بلوچستان میں بھی فلور ملز احتجاجاً بند، مزدور فارغ کرنیکا فیصلہ
May 18, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں بھی فلور ملز احتجاجاً بند کردی گئیں، فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات تسلیم ہونے تک ملوں کو بند رکھنے کا اعلان جبکہ مزدوروں کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلوچستان میں بھی گندم اور آٹا بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، گندم کی بین الضلاعی ترسیل پر پابندی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب فلور ملوں کو غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردیا، جبکہ مزدوروں کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے باعث فلور ملوں میں کام کرنے والوں مزدورں سمیت عوام کو پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ فلو ملز ایسوسی ایشن بلوچستان ریجن کے صدر صالح آغا کا کہنا ہے کہ گندم کی ترسیل پر پابندی سمیت بلاجواز فلور ملز مالکان کو تنگ کیا جا رہا ہے، حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیئے تاحال شنوائی نہ ہوسکی۔ دوسری جانب حکومت بلوچستان نے بھی فلور ملز بند ہونے پر سر جوڑ تو لئے ہیں مگر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اب دیکھنا ہوگا حکومت فلور ملز مالکان کو رام کرسکے گی کہ نہیں۔