Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا سد باب کیسے کریں ؟ سیاسی اور فوجی قیادت آج آل پارٹیز کانفرنس میں سرجوڑ کر بیٹھے گی

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا سد باب کیسے کریں ؟ سیاسی اور فوجی قیادت آج آل پارٹیز کانفرنس میں سرجوڑ کر بیٹھے گی
June 2, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کا سدباب کرنے کیلئے آج کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چودھری نثار اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کانفرنس میں وفاقی وزرائ، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی کابینہ کے اراکین، سیاسی و مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ وی آئی پی موومنٹ کے باعث روٹ پر قائم تعلیمی ادارے ایک روز کےلئے بند کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعظم پاکستان اور دیگر اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر میں پولیس، ایف سی، اے ٹی ایف سمیت سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ فورسز کا گشت بھی جاری ہے۔ روٹ پر تمام شاہراہیں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہیں۔ بےنظیر پل سمیت گورنر ہاوس تک جانے والے تمام راستے ٹریفک کی آمدورفت کےلئے بند ہےں۔ اے پی سی میں سانحہ مستونگ سمیت صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اے پی سی میں صوبے میں امن وامان کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔