Thursday, May 9, 2024

بلوچستان میں برف کے تودے گرنے کے واقعات ، آرمی چیف کا قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

بلوچستان میں برف کے تودے گرنے کے واقعات ، آرمی چیف کا قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
January 14, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان میں برف کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودہ گرنے اور شدید برفباری سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان ، برف کے تودے ، آرمی چیف ، افسوس

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں بھرپور مدد فراہم کی جائے۔

آزاد جموں وکشمیر، بلوچستان ، برف کے تودے ، آرمی چیف ، افسوس

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے شاردہ، سرگان، بکوال اور تربت میں امدادی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ پاک فوج کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرین کو علاج معالجے کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، کمبل اور راشن و ادویات بھی تقسیم کی گئی ہیں۔