Sunday, May 19, 2024

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تفتان اور لورالائی میں شدید نقصان

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تفتان اور لورالائی میں شدید نقصان
May 24, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تفتان اور لورالائی میں شدید نقصان ہوا۔ سیلابی ریلے کے باعث تفتان کے قریب ایرانی حدود میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا ۔ امیگریشن دفاتر اور راہداری گیٹ کو نقصان پہنچا۔ ایران کے شہر زاہدان ، میر جاوہ اور گردونواح کے پہاڑوں پر طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث سیلابی ریلہ تفتان میں داخل ہو گیا۔ سیلابی ریلے کے باعث تفتان کے قریب ایرانی حدود میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔ ریلے سے پاکستانی امیگریشن دفاتر، راہداری گیٹ کو نقصان پہنچا۔ سیلابی ریلے کے باعث پاک ایران دو طرفہ تجارت اور آمد و رفت مکمل طور پر معطل  ہو گئی۔ سیلابی کے ریلے کی وجہ سے ایران جانے وا لی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ این ایل سی میں موجود ایران سے درآمد ہونے والے درجنوں ڈرم وائٹ اسپرٹ بہہ گئے جبکہ تفتان بارڈر پر ایرانی ٹائلز اور سمنٹ بھی زیرآب ، تا جروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ اور ایف سی کے اہلکار صورتحال پر قابو پا رہے ہیں۔ دوسری جانب لورالائی میں بھی بارشوں کا پانی ڈی سی ہاوس، مختلف دفاتر ، گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔ بادام خوبانی کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پانی نکال دیا اور متاثرہ علاقوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔ محکمہ مو سمیات نے آ ئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ۔