Saturday, May 4, 2024

بلوچستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کی گرفتاری، مقدمات درج کرنیکا فیصلہ

بلوچستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کی گرفتاری، مقدمات درج کرنیکا فیصلہ
May 16, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے والوں کی گرفتاری اور مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیرداخلہ میرضیاءاللہ لانگو کہتے ہیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام اور دکانداروں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا، عوام کو ازخود ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، حکومت کو سختی کرنے پر مجبور نہ کریں۔ عوام سے کورونا وائرس سے متعلق ایس اوپیز پر عملدرآمد حوالے اپیل کرتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ 19مئی تک سمارٹ لاک ڈاون کیا گیا ہے، اس حوالے سے صوبائی اور وفاقی سے اداروں سے مشاورت کے لئے اجلاس طلب کرلیا ہے، اداروں کی مشاورت سے آئندہ لاک ڈاون کے حوالے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔ میرضیاءلانگو نے کہا کہ اپوزیشن سیاست چمکانے کے لئے الزام تراشیوں پر اتری ہے، حکومت اپنا کام کررہی ہے، اپوزیشن تحمل کا مظاہرہ کرے۔