Friday, April 26, 2024

بلوچستان میں اہم حلقوں پر بھائی ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے

بلوچستان میں اہم حلقوں پر بھائی ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے
July 11, 2018
کوئٹہ (92 نیوز ) بلوچستان میں عام انتخابات کےدوران چار اہم حلقوں پر بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے ، جن میں جھالاوان سروان، مری اور بگٹی قبائل کے سربراہان شامل ہیں ۔ بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں پر 25جولائی کو بھائی ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہوں گے  ، یہ امیدوار اہم قبائلی شخصیات بھی  ہیں ، پی بی 38خضدار سے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ سے حصہ لے رہے ہے مقابلے میں ان کے بھائی بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ نوابزادہ میر اسرار زہری ہیں ، نواب ثناء اللہ زہری وزیراعلی بلوچستان سمیت اہم وزارتوں پربراجماں رہے چکے ہیں ۔ پی بی 26شہید سکندر آباد سوراب سے نواب ثناء اللہ زہری کے دو بھائی میرنعمت اللہ زہری آزاد حیثیت جبکہ میر ظفر اللہ زہری بی این اپی عوامی کے ٹکٹ پر مدمقابل ہوں گے، 2008اور 2013کے انتخابات میں میر ظفر اللہ زہری پی بی 26سے کامیاب ہوئے تھے۔ پی بی 35مستونگ سے آزاد امیدوارسابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے مقابلے میں ان کے چھوٹے بھائی بی اے پی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی میدان میں ہوں گے ، پی بی 9کوہلو میں بی اے پی کے امیدوار نواب چنگیز مری کے مقابلے میں ان کے چھوٹے بھائی نوابزادہ گزین مری آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہے 2013کے عام انتخابات میں کوہلوسے نواب چنگیز مری ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ ڈیر ہ بگٹی میں بھی پی بی 10سے بگٹی کے قبیلے کے سربراہ نواب عالی بگٹی اور ان کے کزن نوابزادہ گہرام بگٹی مدمقابل ہوں گے۔