Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں امن کی فضاؤں کی خوشبو آرہی ہے:ناصرجنجوعہ

بلوچستان میں امن کی فضاؤں کی خوشبو آرہی ہے:ناصرجنجوعہ
March 22, 2015
کوئٹہ(سپورٹس ڈیسک)کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بلوچستان کی فضا محبتوں سے معطر ہونے لگی ہے۔ بلوچستان کی فضاؤں میں امن کی خوشبو محسوس ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان کی پہچان اور امید ہیں۔ رنگ نسل فرقہ واریت اور اس سے نکلی دہشت گردی کا خاتمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔