Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں 9 ہزار 92 غیرقانونی ٹیوب ویل چلائے جانیکا انکشاف

بلوچستان میں 9 ہزار 92 غیرقانونی ٹیوب ویل چلائے جانیکا انکشاف
November 24, 2019
پشین (92نیوز) بلوچستان میں کرپشن کی انوکھی داستان منظر عام پر آگئی ، وزارت توانائی کی ناک کے نیچے 9 ہزار 92 غیر قانونی ٹیوب ویل چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی۔ [caption id="attachment_253134" align="alignnone" width="899"]بلوچستان ، 9 ہزار 92 غیرقانونی ٹیوب ویل، چلائے جانیکا انکشاف، پشین، 92 نیوز بلوچستان میں 9 ہزار 92 غیرقانونی ٹیوب ویل چلائے جانیکا انکشاف[/caption] وزارت توانا ئی کی دستاویز کے مطابق یہ ٹیوب ویل 13 اضلاع میں چلائے جارہے ہیں، سب سے زیادہ 1204 ٹیوب ویل ضلع پشین میں چل رہے ہیں، 552 ٹیوب ویل قلعہ عبداللہ، 455 مستونگ، 438 موسی خیل، 382 سکندر آباد میں چل رہے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول رپورٹ کے مطابق 165 ٹیوب ویل زیارت، 150 تربت، 145 نوشکی، 142 واشوک، 131 قلعہ سیف اللہ، 32 ژوب جبکہ 14 ٹیوب ویل پنجگور میں چل رہے ہیں۔