Wednesday, April 24, 2024

بلوچستان میں 6 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرض دینے کی تیاریاں

بلوچستان میں 6 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرض دینے کی تیاریاں
May 1, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں 5 سے 6 لاکھ نوجوانوں کو کاروبار کےلیے آسان شرائط پر قرض دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق غربت کے خاتمے کے لئے خصوصی پروگرام شامل کیا جائے گا۔ بجٹ میں صحت کے شعبے کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص ہو گی آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں بلوچستان کا مالی سال 2019-20 کا بجٹ پیش کیا گیا تھا جس میں بجٹ کا کل حجم 419 ارب روپے جبکہ مجموعی خسارہ 48 ارب روپے ظاہر کیا گیا تھا۔ بجٹ تقریر میں بتایا گیا تھا کہ تعلیم کے شعبے ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 12 ارب 68 کروڑ روپے مختص، صحت کیلئے 30 ارب روپے، امن و امان کیلئے 44 ارب روپے مختص کیئے گئے ۔ زراعت کیلئے 13 ارب روپے مختص ، معدنیات کے شعبے کیلئے ڈھائی ارب، توانائی کیلئے 21 ارب روپے مختص، آب پاشی کیلئے 11 ارب 76 کروڑ روپے، مواصلات کیلئے 39 ارب روپے مختص اور آئی ٹی کی مد میں 2 ارب، سماجی بہبود و ترقی نسواں کیلئے 3 ارب روپے مختص، ماہی گیری کیلئے 2 ارب، کلچر و ٹیورزم کیلئے ایک ارب مختص کیئے گئے ۔ آبنوشی کیلئے 16 ارب اور لوکل گورنمنٹ کیلئے 15 ارب روپے مختص کیئے گئے تھے۔