Monday, May 13, 2024

بلوچستان میں  10 بلین سونامی ٹری منصوبے کی منظوری

بلوچستان میں  10 بلین سونامی ٹری منصوبے کی منظوری
February 12, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان میں10بلین سونامی ٹری منصوبے کی منظوری دے دی گئی ، رواں سال32لاکھ درخت لگائے جائینگے،33اضلاع میں باقاعدہ ٹینڈر کر دیے گئے۔ ذرائع  کے مطابق  10بلین سونامی ٹری منصوبے کی منظوری گزشتہ روز اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، 23فروری کو جنگلات کے عالمی دن کے موقع پرایک لاکھ درخت لگائے جائینگے، کلسٹر پلانٹیشن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  پشین یارو روڈ کی تعمیر کے لئے کاٹے گئے درختوں کی جگہ8ہزارنئے درخت لگائے جائینگے جبکہ غیر قانونی طریقے سے جنگلات کاٹنے میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کارروائی ہو گی ۔