Sunday, September 8, 2024

بلوچستان میگا کرپشن کیس : گرفتار سیکرٹری خزانہ اور اکاﺅنٹینٹ کا پندرہ روزہ ریمانڈ

بلوچستان میگا کرپشن کیس : گرفتار سیکرٹری خزانہ اور اکاﺅنٹینٹ کا پندرہ روزہ ریمانڈ
July 11, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میگا کرپشن میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاونٹینٹ کو 15‘ 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں نیب کی تحویل میں 70 روز گزارنے کے بعد سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو چھٹی بار احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید 14 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔ عدالت میں مشتاق رئیسانی کے وکیل ایڈووکیٹ نے نیب کے رویے کے خلاف احتجاج کیا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے ان کے موکل کے ساتھ دوران تفتیش ایسے حربے استعمال کئے جارہے ہیں جو قانون کے خلاف ہیں جبکہ جبراً من پسند بیان لکھوایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش مشتاق رئیسانی نے اس کیس میں ملوث چند اور لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں جنھیں جلد شامل تفتیش کیا جائے گا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مشتاق رئیسانی اور اکاونٹینٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد کو 15‘ 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔