Friday, April 26, 2024

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا مائنس ون فارمولے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا مائنس ون فارمولے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ
October 9, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان نے مائنس ون فارمولے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان کا سعید احمد ہاشمی کے زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان کے سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناراض ارکان نے مائنس ون فارمولے پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ جام کمال نے شو آف پاور کیا، حامیوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔ وزیراعلی کے 25 حامی ارکان اسمبلی، وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیران نے شرکت کی، ناراض ارکان کے تحفظات دور کر نے پر مشاورت کی گئی۔