Friday, March 29, 2024

بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان

بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان
June 17, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بی این پی مینگل کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی وفاقی حکومت سے علیحدگی کا امکان ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے وفاقی حکومت کے رویے پر بلوچستان عوامی پارٹی بھی علیحدہ ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ وفاق نے نامناسب رویہ رکھا۔ گزشتہ سال وفاق کے پی ایس ڈی پی میں 30 فیصد کٹ لگایا گیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال بھی احتجاج بھی کر چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا تھا ہم وفاق سے بھیک نہیں منگ رہے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ ایک تو آپ سے الگ ہو گیا تو پھر آگے بھی دیکھ لیجئے گا ۔  اگر لچک پیدا نہ کی تو آگے دیکھئے گا کہ کیا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا اتحادی ہیں اور رہیں گے لیکن حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ایف بی آر میں ہزار ارب چوری ہوتا کیا یہ سزا کے قابل نہیں۔ چینی سکینڈل آیا لوگ ملک سے باہر چلے گئے ۔ ایک پارٹی حکومت سے  چلی گئی ہے ۔ اتحادی جماعتیں بیٹھی ہیں  تو کہونگا کہ حالات کو کنٹرول کرکے چلو۔