Sunday, September 8, 2024

بلوچستان سےراکاحاضرسروس افسرگرفتار، بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردانہ کارروائیاں اورفنڈنگ کااعتراف

بلوچستان سےراکاحاضرسروس افسرگرفتار، بلوچستان اورکراچی میں دہشت گردانہ کارروائیاں اورفنڈنگ کااعتراف
March 25, 2016
  کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان اورکراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت مل گئے حساس اداروں نے ”را“کا حاضر افسرگرفتارکرلیا بھارتی ایجنٹ نےبلوچستان اور کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کےلئے فنڈنگ کا اعتراف کرلیا۔ بلوچستان حکومت نے کارروائی کو سکیورٹی فورسزکی بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی منافقت کاپردہ چاک ہوگیا،دنیاکےسامنےمعصوم  بننے والے بھارت  کااصل چہرہ بے نقاب ہوگیا اورپاکستان کی سچائی ثابت ہوگئی  سکیورٹی فورسزنےبلوچستان سےراکاایجنٹ پکڑلیا کل بھوشن یادیو بھارتی نیول فورس کا حاضر سروس افسر  ہے اور اس نےابتدائی بیان میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں اوردہشت گردوں کوفنڈنگ کا  اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  ”کل بھوشن یادو“ بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں سے بھی رابطے میں تھا  را کےحاضر افسرکوحساس اداروں نے کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے حوالے سے شواہد موجود تھے، اب ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی سیکورٹی فورسز اس کارروائی پر مبارک باد کی مستحق ہیں۔ بھارت میں پٹاخہ بھی پھوٹ جائےتوالزام پاکستان پرتھوپ دیتاہے لیکن  اپناحال یہ ہے پاکستان میں بدامنی کےاندھیرے پھیلانےکی سازشیں کرنےسےبازنہیں آتا جس کاثبوت  بلوچستان میں راکے حاضرسروس افسرکی گرفتاری سےمل گیاہے۔