Friday, April 26, 2024

بلوچستان سے گرفتار ،،این ڈی ایس ،، کےدہشتگرد چند سکوں کی خاطر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے : رپورٹ

بلوچستان سے گرفتار ،،این ڈی ایس ،، کےدہشتگرد چند سکوں کی خاطر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے : رپورٹ
May 26, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان سے گرفتارہونے والے افغان خفیہ ادارے”این ڈی ایس“کے دہشت گرد چند سکوں کے عوض معصوم لوگوں کی جان لے لیتے تھے ۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کا کوئی دین ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی ایمان صرف کاغذ کے چند ٹکڑے ہی سب کچھ ہوتے ہیں بلوچستان سے ”این ڈی ایس “کے گرفتار دہشت گردوں نے بتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی کے کہنے پر وہ محض80ہزار میں ایک بم دھماکہ کرتے تھے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کےلئے بھی انہیں چند ہزار روپے ہی دیئے جاتے تھے۔ ایسے مفاد پرست اور انسانیت کی قدر سے عاری لوگ ہی بھارتی خفیہ ایجنسی”را“اور افغان خفیہ ایجنسی”این ڈی ایس “کے سرمایہ حیات ہیں جن کی بنیاد پر وہ پاک سرزمین پر اپنی ناپاک سازشیں رچا رہے ہیں دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انہیں این ڈی ایس کے تین جرنیل ان دہشت گرد کارروائیوں کے عوض رقم دیتے تھے۔ سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران ان دہشت گردوں کی گردنیں دبوچ لیں اور دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کو یہ پیغام دیدیا کہ پاک سرزمین کا تحفظ محفوظ ہاتھوں میں انکے ناپاک عزائم کبھی اپنی تکمیل حاصل نہیں کر سکیں گے۔