Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان سے متصل ایران اور افغان سرحدیں مکمل طور پر بند

بلوچستان سے متصل ایران اور افغان سرحدیں مکمل طور پر بند
March 9, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز)  پاکستان میں کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان  سے منسلک ایران اور  افغان سرحدیں مکمل طور پر بند ہیں، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے با ب دوستی چمن کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ دوسری جانب ایران سے پاکستانی زائرین ،طلباءاور تاجر برادری کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، تفتان میں پاک فوج کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پاک بلوچستان سے متصل افغان سرحد مزید ایک ہفتے کے لئے بند کردی گی  ، پاک افغان سرحد چمن باب دوستی کے مقام پر دو مارچ کو بند کی گی تھی جوآج کھل جانے تھی  تاہم قبائلی جرگے میں سکیورٹی  حکام نے پاک افغان سرحد کی بندش میں توسیع کردی ۔ سرحد بند ہونے سے نیٹوسپلائی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈز سمیت دیگر مال بردارگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق افغان سرحد پر 15ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ مکمل کی گئی سرحد کھلنے کے بعد بھی اسکریننگ کا عمل جاری رہے گا ۔ دوسری جانب پاک ایران سرحدتفتان کے مقام تجارت کے لئے مکمل طورپر 16ویں روز بھی بحال نہ ہوسکی، زیرو پوائنٹ پر بھی مقامی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل ہے  ،  سکیورٹی حکام کے مطابق جزوی طورپر ایران سے تجارت بحال ہیں تفتان سرحد پر ایران سے کچھ مال بردارگاڑیاں،ٹینکرز،کنٹینرز کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دی گی  جبکہ ایران سے پاکستانی زائرین ،طلباءاور تاجربرادری کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاک ایران تفتان سرحد کے قریب چار مقامات پر زائرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ،تفتان میں مقیم زائرین کی 3ہزار 6سوسے زائد ہے ،ایران سے آئے تمام زائرین،طلبائ،تاجربرادری کوپی ڈی ایم اے کی جانب سے خوراک،صحت،خیمے سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ پاک ایران تفتان سرحد کے قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے لئے پاک فوج کی جانب سے بھی میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہے ،جس میں ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف سمیت دیگر عملہ شامل ہیںجبکہ کروناوائرس کے پیش نظر صوبے کے بیشتر تعلیمی ادارے تاحال بندہے ۔