Friday, May 17, 2024

بلوچستان سے سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے حکمران اتحاد نے آٹھ جیت لیں

بلوچستان سے سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے حکمران اتحاد نے آٹھ جیت لیں
March 3, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان سے سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے حکمران اتحاد نے آٹھ جیت لیں۔ اپوزیشن کو چار نشستیں ملیں۔

جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 5، اپوزیشن کے دو سینیٹرز منتخب ہو گئے۔ جنرل نشست پر حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہو گئے۔ بی اے پی کے سرفراز بگٹی ، منظور کاکڑ اور پرنس آغا عمر کامیاب رہے۔ حکومتی اتحاد کے عمر ارباب عمر فاروق کاسی بھی کامیاب ٹھہرے۔ متحدہ اپوزیشن کے مولاناعبدالغفورحیدری اور قاسم رونجھو بھی کامیاب ہو گئے۔

ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر حکومتی اتحاد کے سعید احمد  ہاشمی ، متحدہ اپوزیشن جمعیت علما اسلام کے کامران مرتضیٰ کامیاب قرار پائے۔ خواتین کی دو نشستوں پر ثمینہ ممتاز اور متحدہ اپوزیشن کی نسیمہ احسان کامیاب ہوئیں۔

اقلیت کی ایک نشت پر حکومتی اتحاد بی اے پی کے دنیش کمار کامیاب قرار پائے۔