Thursday, March 28, 2024

بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب،پولنگ شام 4بجے تک جاری رہے گی

بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب،پولنگ شام 4بجے تک جاری رہے گی
January 14, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان سے سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب جاری ہے ، پولنگ کا عمل  شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہے گا۔ بلوچستان سے سینٹ کی نشست سردار اعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ،  آج کے انتخاب میں بی این پی کے غلام نبی مری اور بی اے پی کے منظور کاکڑ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔ سینٹ کے انتخاب میں  5 امیدوار مد مقابل ہیں ، دوسری جانب انتخاب کو شفاف بنانے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔