Wednesday, May 8, 2024

بلوچستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کو قومی شناختی کے اجراء کا انکشاف

بلوچستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کو قومی شناختی کے اجراء کا انکشاف
July 27, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کو قومی شناختی کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 روز قبل گرفتار ایجنٹ نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا افغان مہاجرین کے ہزاروں بلاک شناختی کارڈ بھی پیسوں کے عوض کھولے گئے۔ ایک شناختی کارڈ بنوانے کے لاکھوں روپے ملتے تھے، نادرا کے کئی افسران بھی ملوث ہیں۔ جعلی شناختی کارڈ کی بدولت ہزاروں افغان مہاجرین نے لوکل سرٹیفکیٹس حاصل کر کے سرکاری ملازمتیں لیں۔ ایف آئی اے نے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ،آئندہ چند روز میں مزید اہم افراد گرفتار ہوسکتے ہیں۔ ایف آئی اے نے تین روز قبل زرغون روڈ سے ایک ایجنٹ محمد عظیم کو گرفتار کیا تھا۔