Sunday, September 8, 2024

بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں‘ سٹیدیم کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا

بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں‘ سٹیدیم کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
March 21, 2016
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پاک فوج اور حکومت بلوچستان کے زیراہتمام آٹھ روزہ بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ فیسٹیول میں صوبے بھر سے تین ہزار سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 22 مارچ سے شروع ہونے والے بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے۔ ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ بلوچستان سپورٹس فیسٹیول میں صوبے بھر سے تین ہزار سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں 12خواتین جبکہ 29 مرد کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تمام تر انتظامات سے وہ مطمئن ہیں۔ بلوچستان میں سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔ فٹ بال گراونڈ میں 22مارچ کو ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ملک بھرسے نامور گلوکار اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ خصوصی بینڈز بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے۔