Friday, April 19, 2024

بلوچستان : ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والا دہشت گرد مارا گیا

بلوچستان : ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والا دہشت گرد مارا گیا
September 25, 2016
ڈیرہ مراد جمالی (92نیوز) ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پربم نصب کرنے والے مشتبہ افراد کا تعاقب کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان فرنٹیئر کور کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بم نصب کرنے والے مشتبہ افراد کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر ظفر بگٹی ہلاک ہو گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک کمانڈر کے قبضے سے ایک عددایس ایم جی‘ دیسی ساختہ 5 کلوگرام بم‘ ڈیٹونیٹر اور ریموٹ کنٹرول برآمد کر لیا۔