Saturday, April 27, 2024

بلوچستان حکومت کی لاک ڈاؤن میں دکانوں کے 2 ماہ کا کرایہ وصول کرنے پر پابندی

بلوچستان حکومت کی لاک ڈاؤن میں دکانوں کے 2 ماہ کا کرایہ وصول کرنے پر پابندی
April 25, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبے میں دکانوں کے 2 ماہ کا کرایہ وصول کرنے پر پابندی لگادی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ سے 24 مئی تک جائیداد مالک دکانوں کے کرائے وصول نہیں کرسکیں گے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق مکانات کو بھئ کرایہ کی عدم ادائیگی پر خالی نہیں کرایا جاسکے گا۔