Tuesday, April 23, 2024

بلوچستان حکومت کا کل سے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنیکا اعلان

بلوچستان حکومت کا کل سے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنیکا اعلان
June 8, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان حکومت نے کل سے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان  کر دیا، صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ ایس او پیز کے تحت کھولی جائے گی،دو سیٹوں پر صرف ایک مسافر کو بٹھانے کی اجازت ہو گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بسوں میں اسپرے کے ساتھ ساتھ سینی ٹائزر لازمی ہوگا ، مسافروں کیساتھ ڈائیور اور کلینر  کے لئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ، اٹھارہ سیٹوں پر مشتمل  ویگن صرف 10 مسافر بٹھا سکے گی ۔

اعلامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔