Saturday, April 20, 2024

بلوچستان حکومت کا لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ
April 15, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہا تعمیراتی اور زرعی شعبے سے منسلک کاروبار کھول دیا ۔ صوبے میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کسی حکومت کو لاک ڈاؤن کرنے کا شوق نہیں ، تاجر مجبوری سمجھیں۔ کورونا وائرس کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں لاک ڈاون جاری ہے۔ مغربی سرحدیں بند ، مارکیٹیں ،شاپنگ مالز ،تجارتی مراکز بند  ، میڈیکل اسٹورز، کریانہ سینٹرز، سبزی و فروٹ کی دوکانوں کو لاک ڈاون سے استثیٰ حاصل ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون برقرار ہے تاہم کچھ شعبے کھلنے کی اجازات دی گئی ہے جس کے تحت زرعی اور تعمیراتی شعبے سے منسلک ریت، بجری ،سیمنٹ اسٹیل ،اینٹوں، کھاد ،بیج اور جانوروں کے خوراک کے حوالے سے کاروبار کھلنے کی اجاز ت دے دی گئی ہے ۔ تاجربردادری نے بھی مشروط پر لاک ڈاون برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون صوبہ جانے اور آنے والے ٹرانسپورٹس ایک ماہ سے معطل ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈرائیوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔